133

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 10 برسی گوندل ریسٹورنٹ بریشیا میں نہایت اقیدت واحترام سے منائی گئی

اٹلی(نمائندہ خصوصی) آج بروز 27دسمبر بریشیا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 10 برسی گوندل ریسٹورنٹ بریشیا میں نہایت اقیدت واحترام سے منائی گئی جس کی صدارت چوہدری سکندر گوندل صاحب نے کی جس میں اٹلی بھر سے کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی
چوہدری سکندر گوندل سابقہ صدر اٹلی نے اپنے بیان میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو ہم سے جدا ہوئے دس سال ہوگئے ہیں، لیکن وہ ہم سے جدا نہیں ہیں۔ ان کی یاد کے چراغ ہمارے دلوں میں روشن ہیں۔ ہمارے دل و دماغ ان کی یادسے معطر ہیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید عظیم سیاسی رہنما تھیں۔ پاکستان کے عوام ان سے والہانہ پیار کرتے ہیں، عالمی سطح پر ان کا شماربرصغیر کے مقبول اور ہر دلعزیز لیڈروں میں ہوتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں انہیں ایسی عظیم الشان رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، انسانیت کی سربلندی اور عوام کے سیاسی حقوق کی جدوجہد کے اس سفر میں ایک سائے کی طرح میں ان کے ساتھ رہا۔ان کی شہادت پاکستان، پاکستان کے عوام اور ملک و قوم کا عظیم نقصان ہی نہیں بلکہ یہ شہادت انسانیت کا قتل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں