46

بھارتی فوج کے آدھی رات کوخفیہ چھاپے ،کئی کم عمر نوجوان گرفتار

سرینگر(سجاد راجپوت) مقبوضہ کشمیر مین بھارتی فوج کے رات گئے غیر قانونی چھاپوں میں کئی کم عمر کشمیری طالب علموں کو گرفتار کر لیا گیا .کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے آدھی رات کو گھروں پر چھاپے مار کر تین کشمیری لڑکے گرفتار کر لیے . دوسری طرف ایک لڑکے کی غیر موجودگی پر اسکے والد کو گرفتار کر لیا گیا . گرفتار لڑکوں کی شناخت عدنان فاروق ( 17 سال) فاروق احمد وانی (18 سال) سہیل احمد (13 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے . عدنان فاروق اور فاروق احمد وانی 12 ویں کلاس کے طالب علم اور سہیل احمد 8 ویں کے طالب علم ہیں .دوسری طرف بھارتی فوج نے کلگام سے ہی مشتاق احمد واگے نام کے شخص کو انکے بیٹے منتظر کی گھر میں عدم موجودگی پر گرفتار کیا .
ان لڑکوں پر بھارتی فوج نے پتھربازی کے الزام عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ ان لڑکوں کو ایک وڈیو کی مدد سے شناخت کیا گیا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں