64

کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر کل مکمل ہڑتال ہوگی : مشترکہ حریت قیادت

سرینگر(سجاد راجپوت) مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی فوج کے چھاپوں ، تلاشی آپریشنز اور مجاہدین کی شہادت کے خلاف کل مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی ہے ـپاور پلس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سید علی شاہ گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے وادی بھر میں بھارتی فوج کے چھاپوں کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور مجاہدین کی شہادتوں کے خلاف کل 13 مارچ کو وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی ہے مشترکہ مزاحمتی قیادت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہڑتال کا مقصد بھارتی فوج کے چھاپوں میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور مجاہدین کی شہادتوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں