85

مقبوضہ کشمیر کے اسلام آباد / اننت ناگ میں 3 مجاہد شہید

سری نگر(سجاد راجپوت) بھارت کے زیر قبضہ جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے علاقے ھکورا میں بھارتی فوج اور جنگجووں کے درمیان معرکہ ہوا جس میں تین مجاہدین شہید ہوگئے .
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہکورا کے علاقے میں بھارتی فوج ، ایس او جی اور سی آر پی ایف کے رات کے 12:30 پر علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ اپریش شروع کیا جس جو ایک جھڑپ میں تبدیل ہوگیا جس میں جنگجووں نے محاصرہ توڑنے کی کوشش کی جس میں وہ شہید ہوگئے .ایس ایس پی اننت ناگ کے مطابق اس گاؤں میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاعات تھیں جس کی بنا پر ٹارگٹ اپریشن کیا گیا .
معرکے میں شہید نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ہیں اور ان کے پاس موجود اسلحے کو سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ان مجاہدین کا تعلق تحریک المجاہدین سے ہے .اس معرکے میں شہد حریت پسندوں کی شناخت (1) اویس احمد ساکنہ کوکر ناگ ، (2) عیسٰی ساکنہ صورہ سری نگر اور (3) سبزار احمد صوفی کے نام سے ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں