61

مقبوضہ کشمیر: سرینگر میں بھارتی فوج اور مقامی افراد میں جھڑپیں جاری

سرینگر(سجاد راجپوت) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں مقامی افراد اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں . پاور پلس نیوز کے مطابق سرینگر کے علاقے صورہ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل کر بھارتی فوج پر احتجاج کے دوران پتھراو کر رہی ہے جبکہ بھارتی فوج مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل اور پیلٹ گنوں کا آزادانہ استعمال کر رہی ہے .زرائع کے مطابق جھڑپوں کی جگہ کے اردگرد کھڑی کئی گاڑیوں کو بھارتی فوج کی جوابی کاروائی سے نقصان بھی پہنچا ہے .یاد رہے کل شہید مجاہد کی شہادت کے بعد سے سرینگر میں مسلسل مقامی افراد اور بھارتی فوج میں جھڑپیں ہو رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں