79

امریکی اور اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں

یروشلم(سجاد راجپوت)امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی مشقیں دوسرے ہفتے میں بھی جاری ہیں۔ دونوں ملکوں نے یہ مشقیں رواں ماہ کے آخر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ ٹریننگ کا مقصد ریزرو فوج میں بھرتی کے لیے رابطوں میں تیزی لانا اور غزہ کی سرحد کے قریب موجود فوجی تنصیبات کے دفاع اور فوج کی نقل و حرکت کو زیادہ فعال بنانا ہے۔جنگی مشقوں میں پیادہ فورس، بری فوج اور جنوبی ریجن کی فوج کی طرف سے لاجسٹک سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ امریکی فوج اسرائیل میں میزائل ڈیفنس فورس کی تنصیبات کو وسعت دینے کے لیے اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ تازہ تربیت پروگرام امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ جنگی مشقوں کے پروگرام کے شیڈول کا حصہ ہے۔ امریکی اور اسرائیلی فوج کی یہ مشقیں شمالی اور جنوبی فلسطین کے متوازی علاقوں میں وسیع پیمانے پر جاری ہیں۔ان مشقوں میں 2500 امریکی اور 2000 اسرائیلی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کے دوران ایرو فضائی دفاعی نظام، آئرن ڈوم، ڈیوڈ سلائیشوٹ اور پیٹریاٹ میزائلوں کے تجربات کیے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں