73

’تم لوگ فوری ہمارے ملک سے نکل جاؤاور ۔۔۔‘‘ برطانیہ نے روس کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا،حالات انتہائی کشیدہ، سب سے بڑی خبر آ گئی

لندن (نمائندہ خصوصی)برطانیہ نے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں 7 دنوں کے اندر سر زمین چھوڑنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق 10دن قبل برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی کی موت ایک زہریلے کیمیکل کی وجہ سے ہوئی تھی اور برطانیہ نے روس سے وضاحت مانگی تھی کہ یہ جاسوس کیسے مرا اور اسے قتل کرنے کیلئے زہریلا کیمیکل برطانیہ کیسے پہنچا؟تاہم ڈیڈ لائن ختم ہو گئی لیکن روس کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی جس پر آج برطانیہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب تھریسامے کی جانب سے یہ اعلان بھی سامنے آ گیاہے ۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہناتھا کہ فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کیا گیاہے اور یہ فیصلہ روس کا برطانیہ میں جاسوسی نیٹ ورک توڑنے کیلئے کیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو دیا گیا اعصاب کو متاثر کرنے والا کیمیائی مواد روس میں بنا ہے اور امریکہ نے بھی برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پرہونے والے قاتلانہ حملے میں روس کے ملوث ہونے کی تائید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں