43

سال 2017ء کے دوران ایمرٹس ائیرلائنزکی نمو میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد( آن لائن) سال 2017ءکے دوران ایمرٹس ائیرلائنزکی نمو میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔ایمرٹس ائیرلائنز کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سال 2017 ءائیرلائنزکیلئے نمو ،اختراع اورجدت کا ایک اورسال ثابت ہواہے۔بیان کے مطابق جنوری سے لیکراب تک ایمرٹس ائیرلائنزکے ذریعے 5کروڑ90لاکھ مسافروں کو انکی منزل تک پہنچایا۔اس عرصہ کے دوران دبئی سے روانہ ہونے والی پروازوں میں 63ملین متبہ کھانا پیش کیا گیا جبکہ 35ملین مرتبہ سامان کی ترسیل کی گئی۔اعداد وشمارکے مطابق ایک سال کے عرصہ میں ہر ہفتے اوسطاً ائیرلائنزکی 3600پروازیں ریکارڈ کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں