55

پٹرولیم مصنوعات: حکومت نے ساڑھے چار سال میں 300 ارب روپے کمائے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ سال بھر جاری رہا۔ دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے ساڑھے چار سال میں 300 ارب روپے کمائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے لیوی ٹیکس سے 25 ارب اکھٹے کئے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو جون میں پٹرول کی قیمت 99 روپے 70 پیسے تھی۔ ڈیزل کے نرخ 104 روپے فی لٹر تھے۔ گزرنے والے 4 برس 6 ماہ میں حکومت نے 18 مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ 21 مرتبہ قیمتیں برقرار رکھیں اور 14 بار کمی کی۔ دریں اثناءحکومت کی جانب سے 18 ارب 36 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں