454

اِٹلی: پاکستان سے آئی بزرگ شخصیت حاجی عاشق چیچی کے اعزاز میں چوہدری اکرام شہزاد کی طرف سے ضیافت کا اہتمام،

بولونیا/اِٹلی(رپورٹ و تصاویر الیاس قادری) پاکستان مسلم لیگ (ن) بولونیا کے وائس چیئرمین چوہدری اکرام شہزاد آف پنڈی سلطانپور نے اِن دنوں گجرات سے اٹلی کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اِٹلی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین چوہدری فیصل محمود چیچی و چوہدری قیصر محمود چیچی کے والد حاجی عاشق حسین چیچی کے اعزاز میں گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں پاکستان سے آئے معزز مہمان، ان کے صاحبزادوں، میزبان کے والد حاجی میاں خان اور بولونیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات چوہدری محمد رزاق چھنی، صوفی محمد بشارت، چوہدری محمد شفیق، چوہدری محمد الیاس چوہان، چوہدری یاسر شبیر ککرالی، آصف رضا، چوہدری محمد بوٹا آف موسی کمالا، چوہدری دلشاد حسین چھنی، چوہدری الیاس احمد ڈھلیان، چوہدری محمد طارق دھوتھڑ، چوہدری زین گِل، چوہدری غضنفر علی گورسی، چوہدری نواب خان چنڈالہ، رانا فضل عباس، چوہدری امان اللہ، یاسر ملک اور دیگر نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں