51

ماہ رمضان کی آمد سے پہلےحکومت نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت نے رمضان المبارک میں ایک ہزار سے زائد اشیاءپر سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلیے پیکیج کو حتمی شکل دے دی ہے۔

نجی چینل کے مطابق حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ان سستی اشیاء میں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن،کوکنگ آئل شامل ہیں جب کہ دودھ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات بھی سستی قیمت پردستیاب ہوں گے۔

حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورزکے لیے ایک ارب 73 کروڑ روپے سبسڈی کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں