48

اسٹاک مارکیٹ میں پونے 8 سو پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سال 2018ء کا دوسرا دن بھی مثبت رہا اور تیزی کا رجحان دینے میں آیا ۔

نئے سال کے دوسرے دن کارروبار کے دوران ہنڈانڈیکس پونے 8 سو پوائنٹس اضافے پر بند ہوا ۔

آج شیئرز بازار میں خریداری کا رجحان دینے میں آیا، کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 41ہزار 486تک پہنچ کر بند ہوا۔

2جنوری کو مجموعی طور پر 368 کمپنیوں کے 22 کرو ڑ 93 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 51 کروڑ روپے رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 142 ارب روپے بڑھ کر 8714 ارب روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں