32

امریکہ کو ان کے ہر اعتراض پر مطمئن کریں گے: رانا افضل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے داخلہ رانا افضل نے کہا ہے کہ امریکہ کو ہر سطح پرجواب دیا جارہا ہے، امریکہ کو ان کے ہر اعتراض پر مطمئن کریں گے، افغانستان سے دراندازی روکنے کیلئے سرحد پر باڑ لگا رہے ہیں۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا افضل نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم سطح پر رکھا ہے ، اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر19اعشاریہ 7ارب ڈالر ہیں،پاکستان کا غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا شیڈول معمول کے مطابق ہے، آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اشیا کی درآمد کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں مالی سال کے پہلے5ماہ میں برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ۔ توقع ہے کہ اس سال گندم کی بہترین فصل ہوگی صنعتی شعبہ بھی ترقی کررہاہے،توقع ہے آئندہ آنے والے مالی سال کے دنوں میں خسارے میں کمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں