697

پاکستانی کنگز بولونیا اتالیا کے کوآرڈینیٹر سیٹھ نبیل شمعون اور پی کے بی آئی کے دو اراکین جناب خرم جاوید اور چوھدری محسن امجد گورایئہ نے جناب ڈاکٹر رضوان صلابت صاحب ویلفیئر کونسلر سے انکے دفتر پاکستانی قونصلیٹ میلان میں ملاقات

اٹلی(اسد نواز) پاکستانی کنگز بولونیا اتالیا کے کوآرڈینیٹر سیٹھ نبیل شمعون اور پی کے بی آئی کے دو اراکین جناب خرم جاوید اور چوھدری محسن امجد گورایئہ نے جناب ڈاکٹر رضوان صلابت صاحب ویلفیئر کونسلر سے انکے دفتر پاکستانی قونصلیٹ میلان میں ملاقات کی، اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا، کہ انہوں نے پی کے بی آئی کے منعقد کردا یوم آزادی کے پروگرام میں شرکت کر کے پروگرام کو رونق بخشی، ساتھ ہی ساتھ پاکستان کی بہتری اور ترقی پر بھی تبادلہء خیال ھوا، اور ڈاکٹر رضوان صلابت صاحب نے ھمیں بہت سی ترجیہات سے نوازا کے ھم نوجوانوں کو ملکی ترقی کیلئے کیا کیا اقدامات کرنے چاہئیں، اور ساتھ ہی ساتھ اٹلی میں رھتے ھوئے اپنی روایات اور ثقافت کو فروغ دینے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور انہوں یہ بھی یقین دلایا کہ وہ یوتھ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں