84

پیناسانک کمپنی دنیا کی 10کمپنیوں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 2017ءکی فوربز کی2000کمپنیوں پرمشتمل گلوبل لسٹ میں پینا سانک دنیا کی 10بڑی کمپنیوں میں شامل ہوگئی ۔
بطور کمپنی اس پر اعتماد، ایمانداری ، سماجی رابطے اور مصنوعات یا خدمات کی بنیاد پر پیناسانک کو 96.38سکور ملے اور فہرست میں موجود دوسری جاپانی کمپنی قرارپائی ۔ الیکٹرانک مصنوعات کی جاپانی کمپنی روزمرہ استعمال کی اپنی مصنوعات کی پائیداری کی وجہ سے صارفین میں اپنی ساکھ بنانے میں کامیاب ہوئی ۔ کمپنی کا یہ بھی عزم ہے کہ ملازمین کی زندگیوں میں بہتری لانا اور پیشہ وارانہ ترقی پہلی ترجیح ہونی چاہیے ۔پیناسانک مارکیٹنگ کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں منیجنگ ڈائریکٹر ہروکی سوئیجیما نے کہاہے کہ دنیا بھر کی دس بڑی کمپنیوں میں شمولیت ہماری شہرت کی واضح ثبوت ہے، ہم اس خبرکے بعد اپنے صارفین ، شراکت داروں اور ملازمین کیساتھ جشن منائیں گے جوہمیشہ معیار ، تخلیق اور اعتماد میں پیش پیش رہے ۔
اعلامیہ کے مطابق فوربزگلوبل 2000لسٹ کاروباری دنیا میں اچھی خاصی مشہور ہے اور رواں سال کا یہ پہلا موقع ہے کہ فوربز نے سٹیٹسٹا کیساتھ مل کر 60ممالک میں 15ہزار سے زائد لوگوں سے سروے کیا اور اپنی تحقیق کو ایک قدم آگے بڑھا جس دوران دنیا بھر سے ملازمین کیلئے بہترین 500اداروں ،کمپنیوں میں سے 250بہترین کمپنیوں ،250ملٹی نیشنل کمپنیوں اور دنیا بھر میں زیادہ ترقی کرنیوالی 250کمپنیوں کا چناﺅ کیا۔ مسلسل 23ویں سال پیناسانک 500کمپنیوں میں فہرست میں گزشتہ سال کی نسبت 18درجے بہتری کیساتھ110ویں نمبر پررہی ۔ 2016ءمیں دنیا کی 500بڑی کمپنیوں نے 27.7ٹریلین ڈالر ریونیو اکٹھا کیاجن میں سے ڈیڑھ ٹریلین ڈالر منافع تھاجبکہ 34ممالک میں خدمات فراہم کرنیوالی ان کمپنیوں کے مجموعی ملازمین 67ملین ہیں ۔کمپنی کے بارے میں مزید تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔ https://www.panasonic.com/global/home.html

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں