86

انتہائی خوفناک وائرس کا ایپل پر حملہ ، آئی فون یوزرز کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی، اگر آپ بھی آئی فون استعمال کرتے ہیں تو یہ کام کرکے بچ سکتے ہیں

کوپر ٹینو/ نیو یارک (نمائندہ خصوصی) ڈیجیٹل آلات بنانے والی کمپنی ایپل پر انتہائی خطرناک وائرسز کا حملہ ہوا ہے جس سے ایپل کمپنی کی گھڑیوں کے علاوہ ہر ڈیوائس متاثر ہوئی ہے، ابھی تک ان وائرسز سے صارفین کو نقصان پہنچنے کا کوئی واقع پیش نہیں آیا تاہم کمپنی نے ہدایت کی ہے کہ صارفین غیر رجسٹرڈ سافٹ ویئر استعمال کرنے سے گریز کریں۔
ایپل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایپل کمپنی کی تمام ڈیوائسز پر سپیکٹر اور میلٹ ڈاﺅن نامی وائرسز نے حملہ کیا ہے ، جس سے کمپیوٹرز اور آئی فون متاثر ہوئے ہیں ۔ یہ وائرسز کسی بھی ڈیجیٹل ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کو متاثر کرتے ہیں تاہم ایپل کے صارفین میں سے ابھی تک کسی کے بھی اس وائرس سے متاثر ہونے کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان وائرسز سے نمٹنے کیلئے وہ جلد ہی ہدایت نامہ جاری کرے گی تاہم ابتدائی طور پر صارفین کسی بھی غیر رجسٹرڈ ذریعے سے سافٹ ویئر ڈاﺅن لوڈ کرنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں