61

سام سنگ نے خاموشی سے دو نئے سمارٹ فونز متعارف کرا دئیے، ڈیزائن دیکھ کر اور خصوصیات جان کر آپ فوراً خریدنے کا ارادہ کر لیں گے

لاہور (نمائندہ خصوصی) سام سنگ نے جدید فیچرز سے بھرپور مگر کم قیمت سمارٹ فونز گلیکسی A8 اور A8 Plus (2018) متعارف کرا دئیے ہیں۔ درجہ بندی کے حساب سے اگرچہ یہ فون کمپنی کے درمیانی قیمت اور فیچرز والے سمارٹ فونز میں آتے ہیں مگر یہ کسی صورت بھی گلیکسی S8 اور نوٹ 8 سے پیچھے نہیں ہیں جبکہ ان کی قیمت بھی قدرے کم ہے۔
سام سنگ کی جانب سے متعارف کرائے گئے ان نئے فونز میں فلیگ شپ فونز کے متعدد فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کے یہ پہلے فون ہیں جن میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ لگایا گیا ہے۔
ان سمارٹ فونز کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے جو کہ دھندلے پس منظر والی تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں، جیسا کہ آئی فون اور دیگر فلیگ شپ فونز میں ہوتا ہے۔ اسی طرح بیک پر سبھی 16 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جو بہترین فوٹوز لینے کیلئے ایک شاندار کیمرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں