78

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو بھی اب بلاک کرنا ممکن

نیویارک(این این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اپنے صارفین کو اس بات کا اختیار دیتی ہے کہ وہ جس اکاونٹ کو چاہیں اپنی آئی ڈی سے بلاک کر سکتے ہیں ۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو بلاک کرنا ممکن نہ تھا اور ایسی کوشش کرنے پر ( ایرر ) لکھا ایجاتا تھا ،تاہم فیس بک نے اس حوالے سے سے اپڈیٹس جاری کردی ہیں اور اب صارفین فیس بک بانی مارک زکربرگ کو بلاک کر سکیں گے۔فیس بک کے مطابق یہ ایک ( ایرر )تھا جسے اب دور کر دیا گیا ہے اور صارفین فیس بک کے بانی سمیت دیگر ہائی پروفائل اکاؤنٹ کو بلاک کر سکیں گے۔اس اپڈیٹ کو فیس بک کی جانب سے ستمبر میں متعارف کروا دیا گیا تھا لیکن اسے نوٹس میں نہیں لایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں