35

عامر خان نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئرکردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

لندن (ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گھر پر کرسمس ٹری لگانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔غیر ملکی اخبار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عامر خان نے گھر پر کرسمس ٹری لگایا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کردی، تصویر اپ لوڈ ہونے کے بعد انہیں اپنے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کچھ افراد نے انہیں گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ،عامر نے پوسٹ پر لکھا کہ جب سب سو رہے تھے ، ڈیڈی نے کرسمس ٹری لگایا، ان کی بیٹی یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں