11

ہواوے کے فولڈ ایبل فون ”میٹ X“ پر 5G کے ذریعے 1 جی بی کی فلم کتنی دیر میں ڈاﺅن لوڈ ہو سکتی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

لاہور (نمائندہ خصوصی) سام سنگ کمپنی کی جانب سے فولڈ ایبل سمارٹ فون ”گلیکسی فولڈ“ متعارف کرایا گیا تو سمارٹ فونز کی دنیا میں ایک بھونچال برپا ہو گیا مگر اس کے کچھ ہی روز بعد ہواوے نے ’میٹ x‘ متعارف کروا کر سامن سنگ کو زوردار جھٹکا دیدیا۔

ہواوے نے ناصرف باہر والی سکرین کا سائز بھی بڑا رکھا بلکہ یہ فون باہر کی جانب فولڈ ہونے کا پہلا فون بھی بن گیا اور یہی نہیں بلکہ اس میں 5G کنکشن کی سہولت بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس کے باعث یہ فون پوری دنیا میں سمارٹ فونز کے شائقین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

ہواوے کمپنی کا کہنا ہے کہ ’میٹ ایکس‘ میں 5G کے ذریعے 4.6 گیگا بائٹ (جی بی) فی سکینڈ کے حساب سے ڈاﺅن لوڈنگ سپیڈ حاصل کی جا سکتی ہے جس کا مطلب ہے کہ انٹرنیٹ سے 1 جی بی کی فلم صرف 3 سیکنڈز میں یعنی پلک جھپکنے میں ہی آپ کے سمارٹ فون میں اتر جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں