10

Honor 8Xنے اپنے متاثر کن ڈیزائن کی بدولت آئی ایف ڈیزائن ایوارڈ جیت لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایف (iF)ڈیزائن ایوارڈ دنیا کا انتہائی اہم ڈیزائن پرائز ہے۔ 65سال سے ڈیزائنرز اور منیوفیکچررزاپنے ڈیزائنز کے لیے آئی ایف لیبل جیتنے کی کوشش کرتے ہیں جو بین الاقوامی شہرت کا حامل ایوارڈ ہے۔ آئی ایف ڈیزائن ایوارڈ غیرمعمولی ڈیزائن اور بہترین سروسز کی کوالٹی کی ضمانت اور صارفین کے لیے بھروسے اور اعتماد کی علامت ہوتا ہے۔

ہر سال آئی ایف انٹرنیشنل فورم ڈیزائن ’جی ایم بی ایچ‘ (GmbH)دنیا کے اس معتبر ترین ڈیزائن مقابلے ’آئی ایف ڈیزائن ایوارڈ‘ کا انعقاد کرتا ہے اور ہر سال دنیا کے 70ممالک سے 5ہزار سے زائد ڈیزائنرز اور مینوفیکچررز اپنے ڈیزائنز کے ساتھ اس مقابلے میں شرکت کرتے ہیں۔

رواں سال آنر 8ایکس (Honor 8X)نے اپنے متاثر کن ڈیزائن کی بدولت یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ آنر 8ایکس کا یہ ڈیزائن 91فیصد سکرین ٹو باڈی ریشو ڈسپلے، منفرد میٹل اور گلاس بیک پینل جیسی خوبیوں کا حامل ہے۔ ان خوبیوں کے ساتھ آنر 8ایکس دنیا کا پہلا ’مڈ رینج‘ سمارٹ فون ہے جو آئی ایف ڈیزائن ایوارڈ2019ءکا حق دار قرار پایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

آنر، ہواوے گروپ کا سرکردہ سمارٹ فون ای برانڈ ہے، جو ’فار دی بریو‘ (For the Brave)کے سلوگن کے ساتھ مارکیٹ میں اترا۔ اس برانڈ کا مقصد انٹرنیٹ آپٹمائزڈ پراڈکٹس کے ذریعے صارفین کی ضروریات پوری کرنا تھا۔ چنانچہ اپنے سلوگن کے پیش نظر آنر اپنے نوجوان صارفین کی ہر اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل اختراعی مصنوعات متعارف کروا رہا ہے جو ان کے خوابوں کو تعبیر سے ہمکنار کرنے میں مدد دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں