12

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الریاض(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے دارلحکومت الریاض میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب نے کیا، کیمپ کے آغاز سے اختتام تک مریضوں کا تانتا بندھا رہا، مریضوں میں مفت معائنہ، ٹیسٹ اور مفید مشوروں کے علاوہ ادویات بھی تقسیم کی گئیں، ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں آئی، ناک کان گلہ، آرتھو پیڈک، جنرل فزیشن، جگر و معدہ، چلڈرن اور دیگر امراض کے معروف پاکستانی سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے خدمات انجام دیں، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے فری میڈیکل کیمپ کا الریاض میں مقیم سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی دورہ کیا اور اس کار خیر کو سراہتے ہوئے امید کی کہ یوتھ ونگ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے ہر کام میں بھرچڑھ کر حصہ لیتے ہیں، اس موقع پر خالد اکرام رانا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اللہ کی رضا کے لئے دکھی انسانیت کی خدمت بڑھ چڑھ کرتے رہیں کیونکہ یہی اسلام کا اصل مقصود ہے اور اس سے دل کو سکون بھی ملتا ہے، انتظامی امور کی نگرانی یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر راجہ یعقوب کر رہے تھے اور ان کا ساتھ عاصم اعوان، اجمل منہاس، حافظ محمود، شہزادہ خان، محمد کلیم اور دیگر ممبران نے دیا، کیمپ کے اہتمام پر کمیونٹی کی طرف سے انتظامیہ کو شیلڈ پیش کی گئیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں