7

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی تنظیم سازی، نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

یتھنز (جاوید بلوچ سے) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی تنظیم سازی، نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا، تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی تنظیم سازی ہوئی جس میں نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا۔ اس حوالے سے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام ایک حلف برداری تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں حافظ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے نئی کابینہ سے حلف لیا جس میں صدر ارسلان خرم چیمہ، جنرل سیکرٹری (ناظم)غلام عباس مصطفوی، امیر تحریک غلام مرتضیٰ قادری، صدر مجلس شوریٰ محمد اسلم چوہدری، نائب صدر مرزا بشیر عاصی، نائب صدر حاجی محمد الیاس، صدر M.W.Fمرزا امجد جان، صدر یوتھ لیگ میر آصف، ناظم مالیات سجاد حسین قادری، نائب ناظم مالیات شہزاد حسین، نائب ناظم ممبر شپ حامد بٹ، صدر مسجد کمیٹی عابد علی جٹ، ناظم مسجد کمیٹی واجد علی قادری، ناظم حلقہ درود محمد اقبال اور ناظم منہاج نعت کونسل محمد زبیر قادری شامل ہیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر منہا ج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ ہماری ہر دو سال کے لئے نئی تنظیم بنتی ہے۔ہماری یورپین کونسل یہاں تشریف لے کر آئی اور تنظیم نو ہوئی، تنظیم نو کے بعد نام مرکز کو بھجوائے گئے اور مرکز نے صدر کیلئے ارسلان خرم چیمہ اور ناظم کیلئے غلام عباس مصطفوی کو تجویز کیا۔ آج کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے بہت شاندار تھی اور ایک کامیاب پروگرام تھا۔ یہ عہدے ہمارے لئے بڑی سعادت ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ جو ذمہ داریاں جنہیں ملیں وہ ان کو بخوبی نبھائیں۔ نئے صدر ارسلان خرم چیمہ نے کہا کہ میں اپنی تمام باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں او ر سب احباب کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں، اس موقع پر میں یہ بھی بیان کرنا لازمی سمجھتا ہوں کہ سابقہ صدر جناب چوہدری اسلم کی بہت خدمات ہیں، اس لئے ہم نے سوچا کہ جو ہماری مجلس شوریٰ کا عہدہ ہے وہ اُن کا ہونا چاہئے۔ ہم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام سیاسی و سماجی تنظیمات اور اداروں کے ساتھ مل کر بھرپور کوشش کرینگے۔ ناظم غلام عباس مصطفویٰ و دیگر عہدیدارن نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو استقامت دے اور مصطفویٰ مشن کیلئے خلوصِ نیت اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں