7

لاہور۔۔۔پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ (ندیم کھوکھر )

اداکارہ میرا طویل عرصے بعد فلم ’’باجی‘‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ میرا اور ماڈل آ منہ الیاس جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔

فلم کی کہانی 70 اور80 کی دہائی کی پاکستانی فلم انڈسٹری اور آ ج کے ماڈرن سینما کے گرد گھومتی ہے۔

ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم ’’باجی‘‘ میں اداکارہ میرا اور آ منہ الیاس کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نشو بیگم اور نیر اعجاز اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آ ئیں گے۔

فلم عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں