14

ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر اعتراض عائد

لاہور(نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ آفس نے ماڈل ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایان علی پاکستان میں موجود نہیں لہٰذا درخواست کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیا رپورتس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ آفس نے ماڈل ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ درخواستگزار ایان علی پاکستان میں موجود نہیں ہے لہٰذا ان کی پاکستان میں عدم موجودگی میں درخواست کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔

گزشتہ روز ماڈل ایان علی نے وکیل آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے کسٹم عدالت سے اپنے وارنٹ گرفتاری واپس لیے جانے کی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں، اس کیلئے انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کسٹم عدالت میں ہیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

درخواستگزار کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، لہٰذا کسٹم عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں مسلسل غیر حاضری پر ڈالر کوئین ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ14 مارچ 2015 کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایان علی کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ 5 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم غیر قانونی طریقے سے دبئی لے جارہی تھیں۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی لیکن درجنوں مرتبہ طلبی کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں