11

موٹر سائیکل کے پرکشش نمبروں کی نیلامی، 1,2,3 اور 786 نمبر کتنے میں نیلام ہوا؟ جانئے

لاہور (نمائندہ خصوصی) موٹر سائیکل کے پرکشش نمبروں کی نئی سیریز ”LEY 19“ کی نیلامی کی گئی ہے جس کے تحت نمبر ایک 45 ہزار روپے میں اور  نمبر دو 11 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے سی ٹی او ملک فیاض کی سربراہی میں فرید کوٹ ہاﺅس میں موٹر سائیکل کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے جو 2 روز تک جاری رہے گا جس دوران مجموعی طور پر 1685 نمبروں کی نیلامی کی جائے گی۔

ایکسائز حکام کے مطابق نیلامی کے پہلے دن ایل ای وائے 19 کا نمبر-ون 45 ہزار اور نمبر-ٹو 11 ہزار روپے میں فروخت ہوا جبکہ 786 نمبر 19 ہزار روپے میں فروخت ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں