13

عرب سعودی عرب کے ال تھمامہ ائیر پورٹ کے مقام پر 12 سے 14 مارچ 2019 تک پرنس فیصل بن بندر امیرِ ریاض اور سعودی سپیس آتھارٹی کے چئیرمین پرنس سلطان بن سلمان کی سرپرستی میں ایک ایئر شو منعقد ہو رہا ہے

آصف رضا نمائندہ خصوصی پاورپلس الریاض سعودی عرب سعودی عرب کے ال تھمامہ ائیر پورٹ کے مقام پر 12 سے 14 مارچ 2019 تک پرنس فیصل بن بندر امیرِ ریاض اور سعودی سپیس آتھارٹی کے چئیرمین
پرنس سلطان بن سلمان کی سرپرستی میں ایک ایئر شو منعقد ہو رہا ہے، .

مختلف بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں کے پندرہ سو نمائندوں کے علاوہ دنیا بھر سے ساڑھے سات سو سے زائد نمائش کنندگان اور ادارے اس نمائش میں حصہ لینے کیلئے آئینگے.
اس شو کا مقصد تجارتی، کاروباری، عام ہوا بازی، اور ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچوں کے نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے جو ایک لاکھ مربع میٹر کے جامد علاقے پر آئیں گے. مذکورہ جگہ پر سو سے زائد واحد اور جڑواں انجن کے ماڈلز، ٹربو پروپس اور ایگزیکٹو طیاروں کی نمائش کی جائے گی جس کا تجارتی پر بھی وسیع پیمانے پر فروغ ہو گا.
.
سعودی ائیر شو ایک اسٹریٹیجک نمائش کی طول و عرض رکھتا ہے جسکی ضرورت ہر کاروباری ایوی ایشن میں ہوتی یے.
اس میں ایک بیرونی جامد ڈسپلے بھی شامل ہے جس میں تازہ ترین طیارے کی نمائش ہوگی اور جو کہ ہر انڈسٹری کو کرنا پڑتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں