28

بھارتی کامیڈین اداکار جانی لیور کی پاکستانی کرسچن کمیونٹی آف گریس کی دعوت پر یونان آمد یسوع مسیح کے کلام کو لوگوں کے ساتھ شیئر کیا، بعد ازاں مختلف پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری سے بھی ملاقاتیں کیں

ایتھنز (جاوید بلوچ سے) بھارتی فلموں کے ذریعے لاکھوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف کامیڈین جانی لیور کی یونان آمد، پاکستانی کرسچن کمیونٹی آف گریس کی جانب سے پروگرام کا انعقاد، جا نی لیور کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت، تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی کامیڈین اداکار جانی لیور پاکستان کرسچن کمیونٹی آف گریس کی دعوت پر 13مارچ کو یونان تشریف لائے جہاں اُنہوں نے یسوع مسیح کے کلام کو لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ اس حوالے سے پاکستانی کرسچن کمیونٹی آف گریس کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ بعد ازاں اُنہوں نے مختلف پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور اُس کی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسیحیت کو قبول کرنے کے بعد سے جانی لیور کافی حد تک تبدیل ہو چکے ہیں، جہاں وہ مختلف چرچز میں جا کر لوگوں کو مسیحیت کی تعلیم دیتے ہیں وہیں انڈین فلم انڈسٹری میں بھی فلم سٹارز کو مسیحیت کے بارے میں بتاتے اور اُن کی بیماریوں کی تندرستی کیلئے دُعا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی جانی لیور پاکستانی کرسچن کمیونٹی آف گریس کی دعوت پر یونان تشریف لائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں