7

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری کو آئندہ چنددنوں میں وزارت اطلاعات سے ہٹادیا جائے گا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فواد چوہدری کو کسی اور وزارت کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے۔ ممکنہ طور پر فواد چوہدری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ صمصام بخاری کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں