20

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ، 9 نمازی شہید

کرائسٹ چرچ(نمائندہ صخوصی )نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نامعلوم افراد کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 9 نمازی شہید اور 40سے زائد نمازی  زخمی ہوگئے۔

عالمی خبررساں ایجسنی کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی مسجد میں موجود تھی لیکن وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہی ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کے محفوظ رہنے کی بابت بتایا ہے۔

شہر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے اورلوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

عالمی خبررساں ایجسی کے مطابق علاقہ پولیس نے مساجد کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنا غیر ملکی دورہ ملتوی کردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق کرائسٹ چرچ میں دفاتر، مساجد اور گرجا گھروں کو بند کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں