18

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کالعدم تنظیموں کی مین سٹریمنگ سے متعلق اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ پا رلیمنٹ یا اپوزیشن کوکالعدم تنظیموں کو مین سٹریمنگ میں لانے سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پارلیمنٹ یا اپوزیشن کوکالعدم تنظیموں کو مین سٹریمنگ میں لانے سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود وزیر اعلیٰ پنجاب کو وسیم اکرم پلس کہتے تھے اور خود بھی وہ اکثر پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہیں، اب عمران خان پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر مایوسی کا اظہار کررہے تو یہ کا م تو ہونا ہی نہیں چاہئے تھا ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصاف کے طرز حکومت میں بہت سی خامیا ں ہیں ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے وقت جس طرح عمران خان کو پتہ نہیں چلاتھا ، ہوسکتا ہے پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں بھی عمران خان کو ٹی وی سے پتہ چلا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں