7

اس سال کتنے لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جائیں گے ؟ ن لیگی رہنما محمد زبیر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ چالیس لاکھ لوگ اس سال غربت کی لیکر سے نیچے جائیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کا اہم چیلنج نواز شریف کی ضمانت سے متعلق ہے ، نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل بھر و تحریک سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے پندرہ بیس سال میں افراط زر کم ہوا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت آنے سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے اور آمدنی کم ہوئی ہے ، چالیس لاکھ لوگ اس سال غربت کی لیکر سے نیچے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا عمران خان اتنے مایوس ہوگئے ہیں کہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ایک نیا ایف بی آر بنائیں گے ، ابھی تک ایف بی آر ٹھیک نہیں ہوا ،کل کی جو بات ہے، وہ کل دیکھیں گے ، پاکستان کی تاریخ میں اتنے کم عرصے میں اتنے زیادہ قرضے کسی حکومت نے نہیں لئے جتنے تحریک انصاف کی حکومت نے لئے ہیں ، تحریک انصاف نے تین ہزار ارب روپے قرضے لئے ہیں جوکسی حکومت نے نہیں لئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں