14

افغانستان نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کا گرین سگنل دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک ) ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی طرف اہم پیش رفت ورلڈ کپ 2019کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھجوانے کا گرین سگنل دے دیا۔

ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بحالی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لانے لگیں ،افغان کرکٹ بورڈنے ورلڈ کپ کے بعد اپنی ٹیم کو پاکستان بھجوانے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا۔

افغان ٹیم دورہ پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی،افغان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین عزیز اللہ فضلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے افغان ٹیم کا دورہ پاکستان ممکن نہیں ہے تاہم ورلڈ کپ کے بعد افغان ٹیم کو دورہ پاکستان پر بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔پاکستان کر کٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میںافغان ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں