5

سالانہ دورہ ختم نبوت کورس پیام امداد/ امدادللہ طیب

توحید وسنت اور ختم نبوت کے تحفظ کے لیے نمایاں مقام رکھنے والے ادارے جامعہ محمدیہ انوارالقرآن اونچہ کلاں میں عرصہ اٹھائیس سال سے ہر سال وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے فورا بعد پندرہ روزہ ختم نبوت کورس منعقد ہوتا ہے۔ اس کی افادیت، اہمیت اور ضرورت کے پیش نظر ملک بھر سے طلباء، علماء، آئمہ مساجد کورس میں شرکت کرتے ہیں۔

اس کورس کی مختصر کر گزاری پیش خدمت ہے کہ اسلام کی عمارت جن بنیادوں پر کھڑی ہے وہ عقائد، اعمال، معاملات، معاشرت، معیشت،اور سیاست ہیں۔اور یہ اسلام کا اساسی نصاب تعلیم ہے۔ جس کو حاصل کرنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے۔ اس نصاب کو عام کرنے کی دور حاضر میں بہت ضرورت ہے۔ تاکہ اسلام کا صحیح تشخص سامنے آئے۔ اور دین مخالف قوتوں نے جو اسلام کی غلط تصویر دنیا کے سامنے پیش کی ہے، اس کی حقیقت کی قلعی بھی کھل جائے۔

اس تصور کے تناظر میں آج سے 28 سال قبل سفیر ختم نبوت حضرت مولانا منظور احمد چنیوٹی، امین الملت حضرت مولانا امین صفدر اوکاڑوی رحمہ اللہ تعالی اجمعین کی خواہش پر ان کے خصوصی شاگرد حضرت مولانا افتخار اللہ شاکر صاحب نے اکابر علمائے دیوبند کی علمی تحقیقی روایات کو نئے انداز میں پروان چڑھایا۔حالات کارخ شدت پسندی اور عدم برداشت سے موڑ کر دلائل کی زبان اور سنجیدہ انداز کی طرف لانے کی سعی کی۔ اور ہر شخص کو یہ دعوت دینے کی فکر کی کہ قبول حق میں دلیل کوبنیاد بنایا جائے، نہ کہ گالی گلوچ کو۔

اسی سلسلہ کی ایک کڑی یہ دورہ ختم نبوت ہے۔ جو حسب سابق اس سال بھی قرآن و سنت کے معیاری ادارے جامعہ محمدیہ انوارالقرآن اونچہ کلاں میں 13 اپریل سے 27 اپریل تک منعقد ہو رہا ہے۔وقت کی پابندی کے مطابق دورہ ختم نبوت کے اسباق 13 اپریل بروز ہفتہ صبح 8 بجے شروع ہوں گے۔ تمام احباب کو اس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

یہ کورس اپنے اندر بہت افادیت رکھتا ہے۔ مکتبہ فکر علمائے دیوبند سے وابستہ افراد کو اپنے مسائل اور دلائل سے واقفیت اور آگاہی ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں ان کی فکری تربیت اور دینی شعور کی بیداری اس کورس کا خاصہ ہے۔عصر حاضر میں آجکل چونکہ فتنوں اور جعلسازوں کی کثرت ہے۔ اور حاملین علم وفن چیدہ چیدہ ہیں۔ فتنہ پروروں کے اعتراضات،شبہات _اشکالات نے سوشل میڈیا کے اس دور میں عوامی سوچ و فکر پر بہت برے گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔

جس کی وجہ سے ہر روز نت نئے عملی، اعتقادی فتنے سر اٹھا رہے ہیں۔دین اسلام کی من مانی تشریح،عقائد اسلامیہ پر متواتر حملے، شعائر اسلام پر اعتراض اور ان جیسے خطرناک واقعات اسلام کے شاندار محل کو مجروح کرنے کی سازشیں ہیں۔ اس لیے عوام کو صحیح عقیدہ و نظریہ اور مسلک کے ساتھ دلیل دینا سمجھانا یہ اہل حق کا اولین فریضہ ہے۔ جس کے پیش نظر یہ کورس رکھا گیا ہے۔کورس میں رابطہ کے لیے ان نمبروں پر کال کریں۔ 03018040831
03338749463

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں