7

’مسلمان دیگر تمام مذاہب کے ماننے والوں سے زیادہ مطمئن رہتے ہیں‘ تازہ تحقیق میں بڑا انکشاف

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے ماہرین نفسیات نے اپنی نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ مسلمان دیگر تمام مذاہب کے ماننے والوں سے زیادہ خوش اور زندگی سے مطمئن رہتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ مسلمانوں میں ’وحدت‘ کا احساس بہت گہرا ہوتا ہے۔ تمام مسلمان ایک دوسرے کو خود سے منسلک اور وابستہ سمجھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں سے زیادہ زندگی سے مطمئن رہتے ہیں۔

ماہرین نے یہ نتائج مذہب کے تناسب سے 67ہزار 562لوگوں پر محیط ایک تحقیقاتی سروے کے بعد مرتب کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایڈ ڈینر کا کہنا تھا کہ ”سروے میں شامل مسلمانوں کا ماننا تھا کہ وہ تمام کسی ایسی چیز سے جڑے ہوئے ہیں جو ان سے بڑی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں باہمی وحدت کا احساس بھی باقی مذاہب کے ماننے والوں سے زیادہ تھا۔ ہمارے خیال میں یہی وہ عوامل ہیں جن کی بناءپر مسلمان زندگی سے زیادہ مطمئن رہتے ہیں۔“ واضح رہے کہ 2016ءمیں پیو ریسرچ سنٹر کے ایک سروے میں بھی اسی نوع کے نتائج سامنے آئے تھے، جن میں بتایا گیا تھا کہ جو لوگ جتنے زیادہ مذہب سے جڑے ہوئے عقیدے میں مخلص ہوتے ہیں وہ اتنے ہی زیادہ زندگی میں خوش اور مطمئن ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں