14

زیادتی کے بعد لڑکی کا قتل اور پھر فراڈیوں نے اس کے باپ کے 10 لاکھ روپے بھی ہتھیالئے

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) جموں میں ایک کم عمر لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور پھر نوسربازوں نے اس لڑکی کے باپ کے لاکھوں روپے بھی ہتھیا لیے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 4ماہ قبل آصفہ نامی 12سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ جب قتل کی اس لرزہ خیز واردات کی خبر پھیلی تو آصفہ کے غریب ماں باپ کو لوگوں نے دنیا بھر سے امدادی رقوم بھیجنی شروع کر دیں، جس سے ان کے اکاﺅنٹ میں 10لاکھ بھارتی روپے سے زائد رقم جمع ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں