7

”کوئی انسان گناہ سے پاک ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا“

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ کامیاب زندگی کا فلسفہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی انسان یہ دعویٰ نہیں کرسکتا ہے کہ اس نے زندگی میں کوئی گناہ نہیں کیا لیکن انسان کو ہمیشہ اچھا بننے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے۔

ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تین بھائی ہیں اور علی ظفر تینوں میں سب سے بڑے ہیں، بچپن میں علی بہت شرمیلے بچے تھے جو نہ تو زیادہ دوست بناتے ہیں اورنہ ہی لوگوں میں گھلتے ملتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پہلی بار اپنی ایک کلاس فیلو سے محبت ہوئی تھی لیکن شرمیلے پن کی وجہ سے کبھی اظہار نہیں کرسکا۔علی ظفر نے بتا یا کہ میرا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا لہٰذا بہت جلدی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوگیا تھا اس لیے بہت چھوٹی عمر میں پینٹینگز بنا کر پیسے کمانے شروع کردئیے۔انہوں نے بتا یا کہ اہلیہ عائشہ فاضلی سے پہلی ملاقات بھی اسی ہوٹل میں ہوئی تھی جہاں پیٹنگز بناتا تھا، عائشہ مجھ سے اپنا سکیچ بنوانے آئی تھیں اور سکیچ بناکر میں نے اپنا فون نمبر بھی انہیں دے دیا ۔

علی ظفر نے کامیاب زندگی کا فلسفہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہم ابھی انسان بنے نہیں ہیں بلکہ انسان بننے کے عمل سے گزررہے ہیں اور یہ عمل اس وقت مکمل ہوگا جب ہم میں شعور آجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں