20

حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو کارروائی کیوں نہیں کرتی، مریم اورنگزیب

لاہور:(ندیم کھوکھر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو کارروائی کیوں نہیں کرتے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہم پر وہی کنٹینر والے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ایسی گفتگو اور جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف فنڈنگ کیس، جہانگیر ترین کیس اور علیمہ باجی کی بے نامی جائیداد بارے بھی فواد چودھری کوبتانا چاہیے۔قبل ازیں مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے پاس سابق وزرائے خزانہ اسحاق ڈار اور مفتاع اسماعیل کے سوالوں کا جواب نہیں ہے۔ موجودہ حکومت کو خود بھی اپنے نالائق اور نااہل ہونے کا پتا چل گیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار کی زبان بند کرنے سے بائیس کروڑ عوام کی زبان بند نہیں ہوگی۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کی نالائقی اور نااہلی پر کوئی سوال نہ اٹھائے، علیمہ باجی کی چوری اور جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ کی بات نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ پشاورمیٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے کیسے چھپائیں گے؟ ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا کر دی گئی، اسے کیسے چھپائیں گے؟ غریبوں کے گھر اور دکانیں گرا کر بنی گالہ کو کیسے چھپائیں گے، جبکہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر کیسے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں