50

آل ماسٹر نے تصویری مقابلہ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، 25 ہزار روپے کا نقد انعام کس نے جیتا؟ تمام نتائج جانئے

آل ماسٹرفیس بک پیج نے پاکستان میں منعقدہ پہلے تصویر مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے اور جیتنے والے 20 خوش نصیب افراد کو 75 ہزار روپے کے نقد انعامات دیدئیے گئے ہیں۔
یہ تصویری مقابلہ گزشتہ سال دسمبر میں منعقد کروایا گیا تھا جس کے نتائج کا اعلان یکم جنوری 2018ءکو کیا گیا۔ نتائج کے مطابق 25 ہزار روپے کا پہلا انعام جیتا اظہر حسین نے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کی علی مرتضیٰ نے اور 15 ہزار روپے نقد انعام کے حقدار ٹھہرے۔ تیسری پوزیشن پر آنے والے وسیم خان کو 7 ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا اور چوتھا نمبر حاصل کرنے والے بشیر نے 5 ہزار روپے کا نقد انعام جیتا جبکہ پانچویں انعام کے حقدار ٹھہرے حمزہ اور حاصل کیا 3 ہزار روپے کا نقد انعام۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں