17

مسلم لیگ ن الریاض کے سینئر ایگزیکٹو ممبر انور کھوکھر کی جانب سے سحری کا اہتمام

الریاض -(آصف رضا) پی ایم ایل ن الریاض سعودی عرب کے سینئر ایگزیکٹو ممبر انور کھوکھر کی جانب سے سحری کا اہتمام کیا گیا  جس کے مہمان خصوصی رانا خالد اکرم صاحب صدر پاکستان مسلم لیگ ن الریاض ریجن تھے جبکہ دیگر شرکا میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی الریاض احسن عباسی، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلف ریجن رانا محمد خالد، صدر پاک سرزمین پارٹی الریاض حنیف بابر، صدر قومی وطن پارٹی اقبال ودود، ناظم اعلی جمیعت اہل حدیث فیصل علوی، سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری اختر، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ یعقوب، چیئرمین پی ایم ایل ن چوہدری عبدالمجید، انفارمیشن سیکرٹری خادم بجاڑ، جنرل سیکرٹری زاہد سندھو، سینئر نائب صدر رانا خادم، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اکرام، ایگزیکٹو ممبران سردار شعیب، امتیاز احمد، زاہد بٹ اور کثیر تعداد میں معززین ریاض نے شرکت کی ، میزبانی کے فرائض کے ساتھ ساتھ دعائے خصوصی کا انتظام کیا گیا جس میں پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں آخر میں انور کھوکھر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور گرمجوشی سے رخصت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں