15

مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم رانا کی جانب سے سحری کا اہتمام

ریاض -(آصف رضا) پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم رانا کی جانب سے کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں سحری کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں اہالیان ریاض کے عمائدین، بزنس کمیونٹی، مزہبی، سیاسی و سماجی تنظیمیں اور پی ایم ایل این یوتھ ونگ کے علاوہ بہت سےلوگوں نے شرکت کی ۔
سحری کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ خالداکرم رانا کاکہنا تھا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس ذات پاک نے ہمیں ماہ صیام نصیب کیا جو ہم سب کے لیئے باعث رحمت باعث برکت ہے، قرآن کریم کا نزول اس ماہ بابرکت میں ہوا اس لیئے ضروری ہے کہ اکثریت سے تلاوت قرآن مجید کی جائے تاکہ اس ماہ صیام کی رحمتوں اور برکتوں سے سرفراز ہو سکیں، میری خوش قسمتی ہے کہ اللہ پاک نے مجھے یہ توفیق بخشی کہ مجھے آپ کی خدمت کا شرف حاصل ہوا اللہ پاک ہم سب کو اس بابرکت مہینے کا احترام کرنے کی توفیق دیتا رہے
تقریب میں پاکستان ڈاکٹرز فورم کے ممبر ڈاکٹر اسد رومی نے ذیابیطس کے نقطه پر روشنی ڈالی جس میں انہوں نے اس سے پیدا ہونے والی بیماری کی علامات کے اثرات اور اس سے بچاو کی معلومات دی۔ انہوں نے یہ بی کہا کے ذیابیطس ہمارے دل .آنکھ .دماغ اورجسم کے کافی حصوں پر اثرار انداز ہوتی ہے لہذا ہمیں اپنی خوارک کا خاص خیال رکھنا چاہیے.اور تقریب میں بیٹھے لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
اور اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اسد رومی نے وزش کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا اور کہا کےایک صحت مند زندگی گزرنے کے لے وزش بہت ضروری ہے . انہوں نے عملی طور پر بھی وزش کے کچھ طریقوں کا مظاہرہ بھی کیا.

تقریب کے اختتام پر پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم رانا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں