9

ریاض سودی عرب کے شہر الریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری خادم بجاڑ کی جانب سے سحری کی دعوت کا اہتمام ۔

ریاض(آصف رضا) ریاض سودی عرب کے شہر الریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری خادم بجاڑ کی جانب سے سحری کی دعوت کا اہتمام ۔
ریاض- سودی عربی کے شہر الریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری خادم بجاڑ کی جانب سے کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں سحری کی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں اہالیان ریاض کے عمائدین، بزنس کمیونٹی، مزہبی، سیاسی و سماجی تنظیمیں اور پی ایم ایل این یوتھ ونگ کے علاوہ بہت سےلوگوں نے شرکت کی ۔
سحری کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قاضی اسحاق میمن نے کہا اہالیان ریاض کا یہ سحری/افطار کا سلسلہ اپنی پرانی روایت کو قائم رکھتے ہوئے جاری و طاری ہے۔ آج کی مثالی سحری محترم چوہدری خادم حسین گُجر صاحب نے اسکا بڑا خوبصورت احتمام کیا تھا۔
اہالیان ریاض کی اس کارگردگی کو دل سے سرہاتے ہوئے نظر آئے اور واقعے یہ درست بھی ہے ریاض شہر کا یہ عوامی گلدستہ جس نے اپنی کارگردگی اخوت بھائی چارہ کی فضا کو اپنی یکجہتی اور جذبہ حُب الوطنی سے معطر کیا ہوا ہے۔ یہ جھموری قوتوں کا گلدستہ جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے وہ کم ہے۔
ریاض میں شامل ان جھموری قوتوں پاکستان مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی، JUI مرکزی جماعت اہل حدیث، قومی وطن پارٹی، PSP اور مجلسٰ پاکستان کا بڑا احسن اور پُرکشش جذبہ سے سرشار کردار ہے اور انہی قوتوں کے جذبہ کا یہ ثمر ہے کہ ہم ایک گلدستہ کے ماند ایک ہی چھت کے نیچے بیٹھ کر یہ قومی آسائش حاصل کر رہے ہیں جسکا بڑا کردار رانا خالد اکرم صدر پاکستان مسلم لیگ نون اور اُس کی ٹیم جس میں چوہدری اکرام، امتیاز آحمد، راجہ یعقوب، سردار شعیب اور ملک عصمت اور چوہدری اختر گُجر صاحبان کا ہے جو قابلِ تحسین ہے جن کی محنت اور لگن سے یہ سلسلہ اپنے خوبصورت قدم اُٹھائے آگے بڑہ رہا ہے۔
اور اس کے ساتھ ساتھ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف ایسا لیڈر ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کو ترجیح دی ہے وہ کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور پاکستان کی عوام ملک میں امن و خوشحالی دینے والے عظیم لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ان کی صحت تندرستی کے لئے پوری قوم سے دعا کی اپیل کی، ان کا مزید کینا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے قومی ترقی اور عوامی مفاد کے ایجنڈے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے موجودہ حکومت الزام تراشیوں کو چھوڑ کر ملک میں معاشی ناکامی کا اعتراف کرے، ملک اس وقت بدترین معاشی پالیسیوں کے باعث نازک ترین دوراہے پر کھڑا ہے، ہمارے قائد میان نواز شریف کی طبیعی بنیادوں پر رہائی ایک اچھا عمل ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک تعالی ان کو مکمل صحت یاب کرےتاکہ وہ بہتر طریقے سے قوم کی رہنمائی کر سکیں۔
تقریب کے اختتام پر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری خادم بجاڑ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں