25

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جناب چوہدری اختر گجر صاحب کی طرف سے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں سحری کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ریاض*(آصف رضا) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جناب چوہدری اختر گجر صاحب کی طرف سے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں سحری کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر مولانا عطاء الرحمان تھے۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض، اہالیان ریاض کے معززین، بزنس کمیونٹی، مزہبی، سیاسی و سماجی تنظیمیں اور پی ایم ایل این یوتھ ونگ کے علاوہ اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم رانا نے میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ریاض کی روایت رہی ہے کہ ہر سال ماہ رمضان میں زیادہ تر سحری تمام دوست مل کر اکھٹے کرتے ہیں-
سحری کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہمیں صرف اور صرف پاکستان کے متعلق سوچنا چاہیے۔ اکستان کے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا، میں نے کارکنوں کو ظلم و جبر کیخلاف جدوجہد کی تیاری کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنیوالی حکومت آئی ایم ایف سے قرض لے رہی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ 8 ارب ڈالر کی زنجیر عوام کے ہاتھ میں ڈالے، حکومت قرضوں کی دلدل میں پھنس چکی، آئی ایم ایف والے موٹر وے، پی آئی اے اور دیگر اداروں کے بعد آخری ڈیمانڈ ایٹمی پروگرام کی کریں گے۔
وہ بولے کہ سعودی عرب، یو اے ای اور چائنہ نے حکومت کو 8.5 ارب ڈالر دیئے، اب حکومت کہتی ہے مزید 10 ارب ڈالر درکار ہیں، اسد عمر نے ٹھیک کہا تھا کہ عوام کی چیخیں نکلیں گی۔ موجودہ حکومت انتہائی خطرناک کھیل میں پھنس چکی ہے، حکومت نہ خود سمجھتی ہے نہ مشاورت پر یقین رکھتی ہے، نالائقی اور تکبر مل جائے تو تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔
سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اب تحریک انصاف کے چیئرمین شپ کی جگہ وزیر اعظم کے کرسی کا خیال رکھیں-
مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ مغرب ہمارے ایٹم بم سے نہیں بلکہ دینی مدارس سے خوفزدہ ہیں اور مدارس کے خاتمے کے لئے مذموم کوششوں میں مصروف ہیں لیکن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے میدان میں نکلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آشیائے ضروریہ کے قیمتوں میں بے تحاشاہ اضافے سے غریب عوام کی زندگی آجیرن ہو گئی ہے حکو مت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں مذید عذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔
تقریب میں بیٹھے کافی لوگوں نےمللک کے موجودہ حالات مختلف سوالات کۓ جن کے انہوں نے جوابات بھی دیئے-
سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے میرے والد یہ کہتے تھے کہ غریب مولوی کی کوئی اہمت نہیں اور مفت میں کوئی کھانا بھی نہیں دیتا-
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کاکنوں نے کہا اہالیان ریاض کا یہ سحری/افطار کا سلسلہ اپنی پرانی روایت کو قائم رکھتے ہوئے جاری و طاری ہے۔ اور انہوں نے مہمان خصوصی سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کا کا شکریہ ادا کیا کہ آج رات کئ سحری کا شرف آپ نے ہم سب کو دیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جناب چوہدری اختر گجر اور تقریب کے میزبان پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم رانا نے اپنے خطاب مہمان خصوصی سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کا اور تمام آنیوالے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سعودی عرب، اہالیان ریاض کے سرپرست اعلی پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم رانا،چوہدری عبدالمجید، قاضی اسحاق میمن،رانا خادم،ملک عبدالشکور، چوہدری اکرام،خادم بجاڑ، ، راجہ یعقوب، رانا عظیم ، حنیف بابر، ریاض راٹھور، چوہدری مبین، نائب صدر رانا اشرف، جنرل سیکرٹری ناصر محمود آرائیں، سردار شعیب، محمود ڈوگر، اصغر قریشی، رانا عبدالروف، ملک بابر کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں