14

ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

لندن(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کا ایک ٹیسٹ کلیئر ہو گیا ہے اور دوسرے کی رپورٹ کل موصول ہو گی۔گزشتہ دنوں قومی کرکٹر شاداب خان میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا گیا تھا۔لیگ سپنر کا علاج لندن میں جاری ہے جہاں ان کا دوبارہ بلڈ ٹیسٹ لیا گیا ہے جس کی رپورٹ پی سی بی کو منگل کو موصول ہونے کی توقع ہے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شاداب خان تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں اور ان کا ری ہیب پروگرام جاری ہے۔ شاداب خان کا ایک ٹیسٹ کلیئر ہوگیا ہے تاہم اہم ٹیسٹ کی رپورٹ منگل کو آئے گی، رپورٹ کلیئر آئی تو شاداب خان آئندہ چند روز میں قومی کرکٹ ٹیم کو برطانیہ میں جوائن کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں