7

دوسرے ون ڈے میں شکست کے باوجود سرفراز احمد بلے بازوں کے معترف

برسٹل(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم میچ ہارے ہیں لیکن 373 رنز کے جواب میں بلے بازوں کا زبردست کارکردگی دکھانا مثبت پہلو ہے،خاص کر اوپنر فخر زمان نے زبردست بیٹنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ باو¿لروں نے امید کے برخلاف کارکردگی دکھائی، ان پر تھوڑا کام کی ضرورت ہے، وہ کم بیک کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے باو¿لرز آنے والے میچوں میں اپنی باو¿لنگ سے ہمیں میچ جتوائیں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم کا مورال بہت بلند ہے ٹیم لڑتی ہوئی نظر آئی ہے آنے والے میچوں میں کم بیک کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق کپتان اور آل راو¿نڈر شعیب ملک واپس آگئے ہیں اور محمدحفیظ نے بھی ٹریننگ شروع کردی ہے۔ آنے والے میچوں میں دونوں ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں