21

سری لنکا میں مسلم کش فسادات ، کرفیونافذ کردیا گیا ، سوشل میڈیا پر بھی پابندی

کولمبو (نمائندہ خصوصی) سری لنکا میں مسلم کش فسادات کے بعد کرفیو نافذکردیا گیا، سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی۔

جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب چیلاو نامی قصبے کے ایک مسلم دکاندار نے فیس بک پر لکھا، ”بہت ہنسو مت، ایک روز تم روو گے۔“ اس فیس بک پوسٹ کو تاہم مقامی مسیحی باشندوں نے ایک ایسی دھمکی سمجھا تھا، جس کا مطلب ان پر کسی نئے حملے کاامکان تھا ۔

بعد ازاں مشتعل نہ صرف اس دکان پر حملہ کیا گیا بلکہ ایک قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ حکام نے علاقے میں پیر کی صبح تک کا کرفیو بھی لگا تے ہوئے سوشل میڈیا پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں