8

ترکی نے فیس بک کو کروڑوں روپے کا جرمانہ کردیا

استنبول (نمائندہ خصوصی) ترکی کی پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی (KVKK) نے کہا ہے کہ انہوں نے فیس بک کو 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر (تقریباً 3 کروڑ 83 لاکھ روپے ) جرمانہ عائد کیا ہے ۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترکی میں فیس بک کو اپریل کے مہینے میں جرمانہ عائد کیا گیا جس کی وجہ ڈیٹا بریچ کو قرار دیا گیا ہے۔ ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیس بک پر ایک بگ تصویر دی گئی تھی جس کے ذریعے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز نے فیس بک صارفین کا ڈیٹا حاصل کیا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیس بک کے اس اقدام کے باعث کم از کم تین لاکھ فیس بک صارفین متاثر ہوئے ہیں ۔ ڈیٹا چرانے والا بگ گزشتہ برس ستمبر میں آیا اور مسلسل 12 روز تک قائم رہا لیکن فیس بک نے اسے ہٹانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جس کی وجہ سے کمپنی کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں