6

چین میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات شروع

بیجنگ(نمائندہ خصوصی)چین میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ،پاکستان کی جانب سے پیش رفت رپورٹ جاری کردی گئی ،پیش رفت رپورٹ میں 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد مسودے کی تفصیل موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ایشیا پیسفک گروپ میں مذاکرات کل بھی جاری رہیں گے ،ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے مذاکرات کو فیس ٹو فیس کا نام دیا گیا ہے ،مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے دوپہرتک جاری رہیں گے،پاکستان اور ایشیاپیسفک گروپ میں آج مذاکرات کے دوسیشن ہوں گے،سیشنزکے اختتام پرگروپ پاکستانی رپورٹ پر مشاورت کرے گا، ایشیا پیسفک گروپ صرف اپنے ارکان کیساتھ مشاورت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں