15

”محمد عامر کو وکٹیں نہیں مل رہی تھیں مگر پھر بھی انہیں ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا جانا چاہئے تھا“ وسیم اکرم نے قوم کے دل کی بات کہہ دی

کراچی (نمائندہ خصوصی) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ لیگ سپنر شاداب خان کی ٹیم میں واپسی اہم کردار ادا کرے گی مگر محمد عامر کو بھی پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہونا چاہئے کیونکہ وہ ایک تجربہ کار باﺅلر ہیں اور ورلڈکپ میں وہ خاصے فائدہ مند ثابت ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ہائی کمیشن کی جانب سے کراچی کے مقامی شاپنگ سنٹر میں 1992ءمیں ہونے والے ورلڈکپ کے آفیشل فوٹرگرافر اقبال منیر کی تصاویر کی نمائش ہوئی۔ کسی تصویر میں کپتان ٹرافی اٹھائے تو کہیں کھلاڑی جشن مناتے نظر آئے۔ ڈریسنگ روم کا ماحول ہو یا جیت کے جشن کا سماں، تمام تر لمحات نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ تقریب میں شریک آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمز نے کہا کہ کرکٹ پاکستان اور آسٹریلیا کا مشترکہ جنون رہا ہے۔

تاریخی لمحات کو دیکھ کر سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے محمد عامر کو ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹیں نہیں مل رہی تھیں اور میں اس بات کو سمجھ سکتا ہوں لیکن پھر بھی اسے ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ ہونا چاہئے تھا کیونکہ وہ ایک تجربہ کار باﺅلر ہے جو میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھا کر میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں