15

بھائی کی ناکامی نے محمد زبیر کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی کامیابی سے متعلق بھی ناامید کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں جہاں اسد عمر ناکام ہوگئے ؟ اسد عمر ناکام ہوجائیں اور حفیظ شیخ کامیاب ہوجائیں یہ ناممکن ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں جہاں اسد عمر ناکام ہوگئے ، اسد عمر ناکام ہوجائیں اور حفیظ شیخ کامیاب ہوجائیں یہ ناممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوحکومت بنانے کیلئے نئے پاکستان کا ووٹ ملا تھا ، کابینہ میں تحرک انصاف کا نظریہ کہیں نظر نہیں آتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو ملک میں سیمی ٹیکنو کریٹ حکومت آچکی ہے اور یہ سیمی ٹیکنو کریٹ حکومت ملک کے اہم مسائل کے فیصلے کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں